کراچی،پی ایس پی اور پی پی کے کارکنوں میں تصادم، 11افراد زخمی
کراچی(آن لائن)کراچی میں پی ایس پی اور پی پی پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تصادم پی ایس پی کے 2حامیوں کی جانب سے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرنے اور پی پی پی کے حامیوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر ہوا۔اس واقعے کے بعد دونوں جماعتوں کے حامی آنے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے پر مکوں، لاتوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا، جس سے 11افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کہ مظاہرین کو منتشر کردیا۔
کراچی ، تصادم