کالجز مین ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتیوں کی میرٹ لسٹیں آج آویزاں کرنے کے احکامات

کالجز مین ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتیوں کی میرٹ لسٹیں آج آویزاں کرنے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(حافظ عمران انور)ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن نے کالجز میں ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتیوں کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور متعلقہ اضلاع کے میل اور فی میل کالجز کے پرنسپلز کو میرٹ لسٹیں آج سے آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔میرٹ لسٹیں آج 24-10-17 میں متعلقہ کالجز میں آویزاں کی جائیں گی ،شکایات کیلئے ڈویژنل کمیٹی 25اور 26اکتوبر کو امیدواروں کی شکایات سنیں گی جبکہ امیدواروں کے تعیناتیوں کے لئے حتمی لیٹرز 27-10-17 کو جاری کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن نے متعلقہ اضلاع کے کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور میل او فی میل کالجز کے پرنسپلز کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کالج ٹیچنگ انٹرنیز کی بھرتیوں کے لئے میرٹ لسٹیں ہر صورت آج سے آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد لاہور سمیت قصور،ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے میل اور فی میل کالجز پرنسپلز کی طرف سے سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کے لئے میرٹ لسٹیں آج آویزاں کر دی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق لاہور سمیت قصور، ننکانہ صاحب اور میں متعلقہ اضلاع کے میل اور فی میل کالجز میں انگلش ،اردو ،مطالعہ پاکستان ،اسلامیات ،باٹنی ،ریاضی،کمپیوٹر سائنسز ،فزکس کیمسٹری ،ایجوکیشن ،شماریات،اکنامکس ،سیاسیات ،جیوگرافی ،تاریخ،فارسی نفسیات،پنجابی ،ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن ،لائبریری سائنس ہوم اکنامکس ،اور ماس کمیونیکیشن میں سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لئے میرٹ لسٹیں آج آویزاں کی جائیں گی ۔ مراسلے میں میل اور فی میل کالجز کے پرنسپلز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ڈائریکٹوریٹ سے سی ٹی آئیز کے لئے منظور شدہ مضامین میں بھرتیوں کے لئے میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں ۔ علاوہ ازیں کالجز کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ مضامین کے علاو ہ مضامین میں سی ٹی آئی کی تعیناتی کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور کالج پرنسپلز سی ٹی آئیز کی طرف سے شکایات کو میرٹ لسٹوں کے ساتھ آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے اورامیدوار بھرتیوں کے حوالے سے اپنی شکایات 25-10-17اور 26-10-17 کو ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن میں جمع کرو اسکتے ہیں۔امیدواروں کی شکایات ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور میں ہی شکایات کمیٹی سنے گی اور بعد ازاں فیصلہ کرے گی واضح رہے کہ شکایات کمیٹی کے فیصلوں کے بغیر امیدواروں کے فائنل آرڈرز جاری نہیں کئے جائیں گے ۔میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی بھرتیوں کے لئے فائنل آرڈرز 27اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے ۔ایچ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق بی ایس کامرس اور کمپیوٹر سائنس کے لئے سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کے لئے شیڈول کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا ۔ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ظفر عنایت انجم نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کے لئے گورنمنٹ کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا ۔ اور بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن جن کالجز میں کمپیوٹر سائنس کے لئے سی ٹی آئیز درکار ہوں گے وہاں سی ٹی آئیز بھرتی کئے جائیں گے ۔
ٹیچنگ انٹرنیز

مزید :

صفحہ اول -