نواب ثنا اللہ زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے 22ویں وزیر اعلٰی منتخب ،حلف اٹھا لیا
کوئٹہ ( اے این این ) نواب ثنا اللہ زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے نئے وزیر اعلی منتخب ہو گئے ۔حلف بھی اٹھا لیامری معاہدے کے تحت مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر نواب ثنا اللہ زہری ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بعد صوبائی اسمبلی میں نئے قائد ایوان اور صوبے کے 22ویں وزیراعلی منتخب ہوگئے۔نواب ثنا اللہ زہری خضدار کے علاقے انجیرہ میں چار اگست 1961کو ممتاز قبائلی وسیاسی شخصیت سردار دودا خان زہری کے گھر پیدا ہوئے۔ نواب ثنا اللہ زہری نے جامعہ بلوچستان سے گریجوایشن کیا۔وہ 2013کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 33،خضدار ون سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے ،خضدار میں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کیایک واقعے میں ان کا بیٹا، بھائی اور بھتیجے کے علاوہ کئی ساتھی جاں بحق ہوگئے تھے۔ثنا اللہ زہری نے 2010میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد وہ پارٹی کے صوبائی صدر بنے اور یہ عہدہ اب تک ان کے پاس ہی چلاآرہاہے۔اس سے قبل وہ پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی پارلیمینٹرین اور بلوچستان نیشنل پارٹی میں رہ چکے ہیں۔ثنااللہ زہری 1988، 1990،2002،کیعام انتخابات میں بھی کامیاب ہوکر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اس دوران وہ صوبائی وزیر بلدیات اور صوبائی وزیرداخلہ رہے جبکہ 1997میں وہ صوبے سینیٹر منتخب ہوئے اور اس طرح وہ 1999تک سینیٹ کے رکن رہے۔