بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خاتمہ،سمری وزیراعظم کو ارسال

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خاتمہ،سمری وزیراعظم کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں بھارتی فلموں کی نمائش پر عائد پابندی ختم کرنے کے حوالے سے سمری وزیر اعظم نواز شریف کو جلد ارسال کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی سرمائے کی بھارت میں غیر قانونی منتقلی روکنے اور بھارت کی کنٹرول لائن پر جارحیت کے پیش نظر ملک بھر میں چھوٹی اور بڑی سکرینوں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لئے اب اس پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سمری آئندہ ایک دو روز میں وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی۔ادھر پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکارشاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت میں ریلیز ہو گئی ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہاسے جلد پاکستانی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
فلمیں، نمائش

مزید :

صفحہ اول -