’’را‘‘ کی ایک اور سازش ، بھات نے مسلمانوں کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹس بنا کر زہر اگلنا شرو ع کر دیا

’’را‘‘ کی ایک اور سازش ، بھات نے مسلمانوں کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹس بنا کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کی مختلف وارداتیں کرائی جا رہی ہیں جن کے ثبوت بارہا اقوام متحدہ کے حوالے کیے جا چکے ہیں اس کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را‘ بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور کلبھوشن یادیو جیسے افسران کے ذریعے صوبے میں بے امنی پھیلائی جا رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے کے بعد ’را‘ نے اب سوشل میڈیا پر محاذ گرم کر رکھا ہے جس کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں گئی گھنٹوں سے (#WhenRAWwritesUrdu) کے نام سے ہیش ٹیگ چل رہا ہے جس میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین انڈیا کے گھناؤنے ہتھکنڈے بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں۔ اس ہیش ٹیگ کے ذریعے اگر مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے تو پاکستانی اپنے سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے کیونکہ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ مبینہ طور پر مسلمانوں کے نام سے مختلف ٹوئٹر اکاؤنٹس چلا رہی ہے جن کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنا ہے لیکن بھلا ہوپاکستانی سوشل میڈیا بریگیڈ کا جنہوں نے بروقت ’را‘ کی اس سازش کو بے نقاب کردیا اور ’را‘ کے کارندے اپنی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے پکڑے گئے۔بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ پٹھان کوٹ پر جب حملہ ہوا تھا تو انڈیا کی جانب سے ایک آڈیو جاری کی گئی تھی جس میں مبینہ حملہ آور کو اپنی ماں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنایا گیا تھا۔ یہ آڈیو سامنے آنے پر انڈیا نے بھرپور واویلا کیا لیکن اسے جلد ہی منہ کی کھانا پڑی کیونکہ اس آڈیو سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ پاکستانی نہیں بلکہ ہندوستانی اردو زبان میں ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح ٹوئٹر پر بھی ’ را‘ کے ایجنٹ کرنا تو پاکستان کو بدنام چاہتے تھے لیکن اپنی ہندی نما اردوکی وجہ سے پکڑے گئے اور پوری دنیا کے سامنے منہ دکھانے کے قابل ہی نہ رہے۔

مزید :

صفحہ اول -