’’ شہبازشریف شاباش ویلڈن، ویری گڈ‘‘وزیراعظم

’’ شہبازشریف شاباش ویلڈن، ویری گڈ‘‘وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی دن رات محنت کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ملتان میٹروبس کے منصوبے کو ڈیڑھ برس کی مدت میں مکمل کرنے پرشہبازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’’ شہبازشریف شاباش، ویلڈن، ویری گڈ‘‘۔ وزیراعظم نے اس موقع پرکہا کہ شہبازشریف نے دیگر منصوبوں کی طرح ملتان میٹروبس پراجیکٹ پربھی دن رات محنت کی ہے تبھی یہ منصوبہ کم سے کم مدت میں مکمل ہوا ہے،لہٰذاسب شہبازشریف کیلئے تالیاں بجائیں جس پر وزیراعظم اورتقریب میں موجود تمام شرکاء نے وزیراعلیٰ کیلئے تالیاں بجائیں۔ وزیراعظم نے توانائی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اس حوالے سے ذاتی طورپر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہیں اورروزانہ منصوبوں کی پیش رفت نوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پاس تاریخیں لکھی ہوئی ہیں جس کے تحت کام مکمل ہونے ہیں اورحال ہی میں شہبازشریف نے مجھے ساہیوال میں لگنے والے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی تصویر دکھائی ،جہاں بوائلر لگ چکا ہے اوراس منصوبے کیلئے کوئلہ بھی کراچی پورٹ پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان میٹروبس کا کرایہ بڑھانے کا کہا گیااوربتایاگیا کہ لاہور میں آج سے چار سال قبل میٹروبسیں چلی تھیں لہٰذا کرایہ 20روپے سے زیادہ ہونا چاہیے لیکن میں نے اور شہبازشریف نے ملکرفیصلہ کیاکہ ملتان میٹروبسوں کا کرایہ بھی20روپے ہی ہوگاجوکہ لاہور اور راولپنڈی، اسلام آباد میٹروبسوں کا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -