ریکس ٹلرسن امریکی وزیر خارجہ نامزد،مائیک پوم پے نے ڈائریکٹر سی آئی اے کاچارج سنبھال لیا

ریکس ٹلرسن امریکی وزیر خارجہ نامزد،مائیک پوم پے نے ڈائریکٹر سی آئی اے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ( آن لائن ) متنازعہ شہرت لیکن روس کے ساتھ خصوصی تعلقات رکھنے والے ریکس ٹلرسن کو امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امورِ خارجہ نے صرف ایک ووٹ کے فرق سے نیا امریکی وزیرِ خارجہ نامزد کرلیا ہے۔امریکی سینیٹ کی 21 رکنی کمیٹی برائے امورِ خارجہ پہلے ہی ریکس ٹلرسن کی نامزدگی پر مخالفت کا اظہار کرچکی تھی لیکن پھر بھی وہ کمیٹی سے 10 ڈیموکریٹ ووٹوں کے مقابلے میں 11 ری پبلکن ووٹ لے کر اس عہدے کیلئے نامزد کردیئے گئے ہیں۔اب ٹلرسن کی حتمی تقرری کیلئے امریکی سینیٹ کی سطح پر ووٹنگ ہوگی جہاں ری پبلکن پارٹی اپنے 52 سینیٹروں کے ساتھ پہلے ہی اکثریت میں ہے، اس لئے قوی امید ہے کہ اس مرحلے پر بھی ٹلرسن کو کسی خاص مشکل کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ، مائیک پوم پے نے انٹیلی جنس کے امریکی ادارے سی آئی اے کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ریکس ٹلرسن

مزید :

صفحہ اول -