مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک پرگفتگو

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک پرگفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اور سی پیک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاک، چین دوستی مزید مضبوط ہو گی۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی جس دوران سی پیک کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے سی پیک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں امن کے استحکام سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان دنیا کو ملانے والے پل کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک، چین دوستی آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -