ملک میں منرل واٹر فروخت کرنیوالی 42کمپنیوں کا پانی آلودہ نکلا
لا ہور (جنرل رپورٹر )صو با ئی دا را لحکومت سمیت ملک بھر میں بو تل کا پانی فرو خت کر نے وا لی 42کمپنیو ں کے برا نڈ کا پا نی غیر محفوظ اور آلو دہ قرا ر دیا گیا ہے ۔ ان میں سے زیا د ہ تر کمپنیو ں کے بو تل کے پا نی میں آرسینک کی مقدا ر حد سے زیا د ہ ر یکا رڈ ہو ئی ہے ۔جبکہ بعض کمپنیو ں کے پانی میں مائیکروبیا لو جیکل بیکٹریا پا یا گیا ہے جبکہ بعض برا نڈ کے پا نی میں سوڈ یم اورپوٹاشیم کی مقدا ر مقررہ حد سے زیا د ہ پا ئی گئی ہے ۔ جس کی تصد یق پی سی آر ڈ بیلوآر کی ر پو رٹ میں کی گئی ہے ۔2013کے مقابلے میں 2016میں قرا ر د ئیے گئے غیر محفوظ پا نی والی کمپنیو ں میں 105فیصد اضا فہ ہواہے ۔ ان کمپنیو ں میں سے 16برا نڈ کے پانی میں آر سینک کی مقدا ر دس پی پی بی کی بجا ئے بڑ ھ کر 12سے 85پی پی بی تک پا ئی گئی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہا ئی مضر صحت قرا ر د ی گئی ہے ۔ ایساپا نی استعما ل کر نے والو ں میں گردوں کی بیماریاں،یر قا ن، جلد ی امرا ض، بلڈ پر یشر کی بیما ر یا ں، د ل کے امرا ض، خواتین میں زچگی کے مسائل اور بلیک فٹ جیسی بیماریاں پھیلنے کا قوی امکا ن ہو تا ہے ۔ ذرا ئع کے مطا بق پا نی پر تحقیق کر نے والے سر کا ری ادارے پا کستا ن کو نسل آف ر یسرچ ان واٹر ر یسورسز کی ر پو رٹ کے مطا بق پا کستا ن کے بڑ ے شہروں جن میں لا ہور ، پشاور ، کرا چی ، اسلام آبا د ،کو ئٹہ وغیر ہ شامل ہیں سے مختلف کمپنیو ں کے برا نڈ کی بو تلو ں میں بند پا نی کے 124نمونہ جا ت حا صل کئے گئے اور ان کا تجزیہ کیا گیا جس میں 42برا نڈ کا پا نی غیر محفوظ قرا ر د یا گیا ۔3قسم کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے زیا د ہ تر بو تلو ں کے پا نی میں آر سینک یعنی "سنکھیا "پا یا گیا ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میں بو تل کے پا نی کے مائیکروبیا لو جیکل ٹیسٹ ہو ئے ان میں بیکٹر یا سامنے آیا اور پا نی کو آلو دہ قرا ر دیا گیا ۔ تیسرے ٹیسٹ میں سوڈ یم اور پو ٹا شیم کی مقدا ر ضرورت سے زیا د ہ پا ئی گئی جن کمپنیو ں کے پانی کو غیر محفوظ قرا ر دیا گیا ان میں الحیدر ، نو بل ، ڈرا پ آئس ، الثناء واٹر، ڈ یز پیو ر ،ایکواسیف ، ایفٹ واٹر ، بٹ واٹر، آئی سی او واٹر ،کو رل واٹر ، فر یش واٹر ، پا ک ایکوا ، الحبیب واٹر کمپنی ، ایکوا عریبا ء ، سلور واٹر ،صو فی واٹر ،ویل کیئر واٹر ، نیو ڈ پ لا ئٹ واٹر ،ایکوا واٹر ، ایکواسما رٹ ، نیو سما رٹ ایکوا، رائل بلیوواٹر ،ایکوا نیشنل ، میزا ن پیور واٹر ، سکا ئی بلیو واٹر ، سکا ئی واٹر ،این جی فریش واٹر ،ٹو ٹل واٹر ، ایچ ایف سی واٹر ،نیو نیشنل واٹر ،ڈیذرٹ پیور واٹر شامل ہیں ۔ کو نسل نے ر پورٹ وفاقی اور صوبا ئی حکو متو ں کو ارسال کر د ی ہے ۔ اس حوالے سے کو نسل نے مذکو ر ہ برا نڈ ز کے پانی کو انسانی صحت کے لئے غیر محفوظ قرا ر دیا ہے ۔
آلودہ پانی