نوجوانوں کا زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ

نوجوانوں کا زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے گزشتہ روز جناح ہسپتال میں زخمیوں کو خون کے عطیات دئیے،ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے صدر لاہور یونس نوشاہی کی قیادت میں بلڈ بنک میں خون کے عطیات جمع کروائے۔ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے ایمرجنسی میں زخمیوں اور انکے لواحقین سے ملاقات کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔حمزہ نوشاہی نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک بار پھر دہشتگردی کے سانحہ نے رلا دیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر اموات سے ہمارے دل غم سے چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سے پتہ چلتا ہے کہ ابھی دہشتگرد ختم نہیں ہوئے،سانحہ سے انسانیت کے دشمنوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے ۔
تحریک منہاج القرآن

مزید :

صفحہ اول -