کیا اتنے ہی جری تھے حریفان آفتاب۔۔۔چمکی ذرہ سی دھوپ تو کمروں میں آگئے
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شریک ایک رکن نے طاہرالقادری کی لاہور ائیرپورٹ پر آمد،جناح ہسپتال روانگی اور پھر واپس اپنے سیکرٹریٹ جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا۔
کیا اتنے ہی جری تھے حریفان آفتاب
چمکی ذرہ سی دھوپ تو کمروں میں آگئے
شعر پر اجلاس کے تمام شرکاء معنی خیز انداز میں مسکرا دےئے۔وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں ایسی بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔