کراچی ،نومولود بچے کو اغوا کرنے والی خاتون سمیت 2 افراد گرفتار
کراچی (آن لائن)کراچی کے ہسپتالوں سے بچے اغوا ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، قطرہسپتال اورنگی ٹاؤن سے اغوا ہونے والے ایک دن کے نومولود کو پولیس نے بازیاب کرا لیاہے ۔پولیس نے اغوا کار خاتون سمیت مزید 2 افراد کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس کے مطابق بدھ کو پیدا ہونے والے بچے کو گزشتہ روز خاتون ہسپتال سے لیکر فرار ہو گئی تھی ،ہسپتال میں زیر علاج والدہ نے بتایا کہ خاتون نے چائے میں بیہوشی کی دوا ملائی ، قطرہسپتال کے ایم ایس کے مطابق انکے عملے نے خاتون کو پہلے بھی ہسپتال میں دیکھا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دادی کی نشاندہی پر اغوا کار مسرت کو گرفتار کیا ، تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ملزمہ نے نازیہ اور اسکے شوہر کو بچہ بیچ دیاتھا ،بعدازاں پولیس نے افغان بستی کے علاقے سے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
نومولود