اسلام آباد ہائیکورٹ ، عمران خان کے الیکشن کمیشن سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ ، عمران خان کے الیکشن کمیشن سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الیکشن کمیشن سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روزجسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن نے 12 اکتوبر کو غیر آئینی حکم دیا جس سے عمران خان کو نہ صرف ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ان کے سیاسی مخالفین نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔بابر اعوان نے عدالت سے الیکشن کمیشن کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی جس کی الیکشن کمیشن کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قانونی عملدرآمد کے تحت ہورہا ہے، کیا سیاستدان آئین وقانون سے بالا تر ہیں۔تین رکنی بینچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن اور توہین عدالت کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرکے کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔
عمران وارنٹ معطل

مزید :

صفحہ اول -