کابل میں نیٹو کے قافلے پر خودکش کار بم حملہ، 5شہری زخمی
شکابل(آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملے میں 5شہری زخمی ہوگئے تاہم حملے میں تاحال کسی غیر ملکی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔افغان میڈیاکے مطابق سکیورٹی حکام کاکہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سے کابل میں ڈنمارک کے سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی ۔حکام نے حملے میں 5شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے نیٹو نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں اسکا کوئی بھی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔دوسری جانب کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی۔
کابل