میانمار میں تشدد کی نئی لہر، 20 گھر نذر آتش، مسجد کے قریب بم دھماکہ

میانمار میں تشدد کی نئی لہر، 20 گھر نذر آتش، مسجد کے قریب بم دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کی ریاست رخائن میں تشدد کی تازہ لہر میں 20 گھرنذرآتش کر دیے گئے اور ایک مسجد کو بم دھماکے سے شدید نقصان پہنچا ہے ۔رخائن میں تشدد کی نئی لہر اس وقت سامنے آئی ہے جب آنگ سان سوچی کی جانب سے ایک ہی روز قبل یہ اعلا ن کیا گیا تھا کہ فوج نے سرحدی علاقوں میں 'آپریشن' کو روک دیا ہے۔ اقو ا م متحدہ نے میانمار میں فوج کی مہم کو 'فرقہ ورایت' سے تعبیر کیا تھا۔حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تازہ واقعہ رخائن کے گاؤں ماؤنگڈاز کیا ئین چونگ میں پیش آیا جہاں 20 کے قریب گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے۔سکیورٹی اراکین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آگ کی نوعیت معلوم کی،معاملے کی تفتیش کی۔حکومت کاکہنا ہے دوسرا واقعہ میں چونگ زے گاوں میں ایک مسجد کے قریب بم دھماکا ہواجس سے خانہ خدا کو نقصان پہنچا،واقعات کی ذمہ داری 'دہشت گردوں ' پر عائد کردی گئی ہے۔رخائن کے دونوں گاؤں میں پیش آنیوالے واقعات میں تاحال کسی جانی نقصان کی رپور ٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
میانمار تشدد

مزید :

صفحہ اول -