انجیلا مرکل 32.7فیصد ووٹ لے کر چوتھی بار جرمنی کی چانسلر منتخب
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق چانسلر انجیلا میرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔وائس آف جرمنی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے انتخابات میں انجیلا میرکل کی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین( سی ڈی یو) کو 32.7 فیصد ووٹ ملے ہیں، جو گزشتہ انتخابات سے آٹھ فیصد کم ہیں۔ دوسری جانب سوشل ڈیموکریٹک پارٹی اپنی تاریخ کی خراب ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20.2 فیصد ووٹ حاصل کر پائی۔ ان انتخابات میں تیسری بڑی قوت مسلم اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی رہی، جسے ملنے والے ووٹوں کی شرح 13فیصد بنتی ہے۔ اسی طرح فری ڈیموکریٹک پارٹی10 فیصد، گرین پارٹی اور ڈی لنکے کو9،9 فیصد ووٹ ملے ہیں۔جرمن انتخابات کی مہم میں دیگر امور کے علاوہ تارکین وطن کی جرمنی میں آباد کاری کا معاملہ موضوع بحث رہا اور مرکل اس معاملے پر حمایت کا عزم جب کہ اے ایف ڈی کے حامی ان لوگوں کو ملک پر اضافی بوجھ قرار دیتے نظر آئے۔
پارلیمانی انتخابات