نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں : مریم نواز
لندن (مانٹیرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں ہے مگر اس کے باوجود انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی قیمت چکانا جرات اور بہادری کا کام ہے جس کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ احتساب نہیں کچھ اور ہے ، یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ معاملہ صرف نوازشریف کانہیں رہایہ20 کروڑافرادکی جنگ ہے اور نواز شریف کروڑوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تبدیلی کے لئے چیلنج دینا اور اس کی بھاری قیمت چکانا بہادری اور جرات کا کام ہے ، خوشی کے ساتھ قیمت ادا کرنے کی ہمت ہر کسی میں نہیں ہوتی۔
مریم نواز
لندن (ما نیٹر نگ ڈیسک)لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان جا کرعدالتوں کا سامنا کریں گے، وہ چھبیس ستمبرکو عدالت میں پیش ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کافی ناساز ہے، ایسے میں ان کے والد میاں محمد نواز شریف کے لیے لندن میں قیام کرنا انتہائی ضروری ہے تاہم وہ یہ تاثر قائم نہیں کرنا چاہتے کہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں ہی قیام کریں گے۔