گرینڈ الائنس،عمران خان نے شیخ رشید کو پیپلز پارٹی کے سوا تمام جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیدیا
لاہور(جاوید اقبا ل ، شہزاد ملک )چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن کا گرینڈ آلائینس بنانے کے لئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پیپلز پارٹی کے سوا ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی طرف سے بلاول بھٹو فرنٹ فٹ پر آکر اتحاد میں شامل ہونا چاہیں تو پھر ان سے بات کی جا سکتی ہے لیکن اگر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی طرف سے بات کرنی ہے تو پھر ان سے بات نہ کی جائے کیونکہ انہیں اتحاد میں شامل کرنے سے عوام میں اس کا اچھا تاثر نہیں جائے گا دوسری جانب شیخ رشید احمد نے عمران خان کی ہدائت پر چار جماعتی اتحاد جن میں مسلم لیگ(ق)‘ جماعت اسلامی ‘ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور ان کے ساتھ اپوزیشن کے اتحاد کے قیام کے حوالے سے ابتدائی معاملات بھی طے کر لئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی جلد ہی ملاقات کریں گے جبکہ ان کی پی اے ٹی کے خرم نواز گنڈا پور کے ساتھ رابطے جاری ہیں جنہوں نے انہیں اتحاد کے حوالے سے گرین سگنل دیدیا ہے اور کہا ہے کہ مشترکہ احتجاج اور مشترکہ حکمت عملی کے لئے پی اے ٹی ہر وقت تیار ہے لیکن یہ احتجاج موثر ہونا چاہئے رائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے اس مشترکہ اتحاد کو بنانے کا فیصلہ سولو فلائٹ کے خود پر با ر با ر لگنے والے الزا ما ت سے بچنے کے لئے کیا ہے ۔اس حوالے سے شیخ رشید کو اپوزیشن جما عتو ں کے الائنس کے لئے ٹا سک د ینے کی تصد یق عوا می مسلم لیگ پنجا ب کے صدر خا لد پرو یز سندھو نے کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان نے قائد عوا می مسلم لیگ کو جو ٹا سک دیا ہے اس پر عمل در آمد شروع کردیا گیا جس کے نتا ئج اچھے ہو گئے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیا دت نے اس اتحا د کی را ہ رو کنے کے لئے تیا ریا ں شروع کردی ہیں ۔ جس کے لئے مسلم لیگ ن عوا می را بطہ مہم شروع کرئے گئی ۔ جس کے لئے نا را ض کا ر کنو ں اور ر ہنما ؤ ں سے را بطے تیز کر نے کے لئے پنجا ب میں ار کا ن اسمبلی کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی ٰ پنجا ب کے ضاحبزا دے حمزہ شہباز کو خصو صی ٹاسک دیا گیا ہے ۔ اودھر مسلم لیگ ن نے بلدیا تی نما ئدؤ ں کو ذیا د ہ سے ذیا دہ ترقتا تی فنڈز د ینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ جن کی مد د سے را بطہ عوا م مہم شروع کی جا ئے گئی ۔جو کہ گلی گلی ترقیا تی منصوبو ں کے افتتاح ر کھنے کے تقریب منعقد کر کے کی جا ئے گئی ۔ اس حوالے سے وفا قی زویر مملکت برا ئے اطلا عا ت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ق اور پیلز پا رٹی تینو ں الگ الگ کرسی کی دو ڑ میں شامل ہیں مگر انہیں کرسی کبھی نہیں ملے گئی ۔ تینو ں عوا م تو در کنا ر ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں ہیں ۔اس الا ئنس کا حشر بھی ما ضی کے اتحا دو ں کی طر ح ہو گا ۔ مسلم لیگ ان کا ہر محاذ پر مقابلہ کرئے گئی جو کے عوا می خد مت سے ہو گا ۔ 2018میں عوا م کو لو ڈ شیڈ نگ کا خا تمہ کا بڑا تحفہ دے گئے ۔