کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس آفیسر سمیت 5 فراد جاں بحق کراچی(این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کیماڑی مچھر کالونی تھانہ ڈاکس کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حسین نامی شخص کو ہلاک کر دیا جسے پولیس کارروائی کےلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مقتول کے ورثہ لاش کو کارروائی کے بغیر ہی لے گئے بلدیہ کے علاقے سوار کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔سعید آباد کے علاقے 24نمبر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے لیاری کے علاقے مرزاآدم خان روڈ اور شیر شاہ جناح روڈ پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ادھر کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس آفیسر سمیت دو اہلکار جاں بحق ہو گئے.پولیس کے مطابق ناگن چورنگی پر معمول کے مطابق تھانہ سر سید کی پولیس موبائل کھڑی تھی جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں سب انسپکٹروزیر علی سولنگی اور سپاہ رشید علی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار محفوظ رہا واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری جاعہ وقعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ ٹارگٹ کلینگ کی نتیجہ ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

صفحہ اول

x
کراچی(این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کیماڑی مچھر کالونی تھانہ ڈاکس کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے حسین نامی شخص کو ہلاک کر دیا جسے پولیس کارروائی کےلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مقتول کے ورثہ لاش کو کارروائی کے بغیر ہی لے گئے بلدیہ کے علاقے سوار کالونی میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔سعید آباد کے علاقے 24نمبر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے لیاری کے علاقے مرزاآدم خان روڈ اور شیر شاہ جناح روڈ پر نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ادھر کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس آفیسر سمیت دو اہلکار جاں بحق ہو گئے.پولیس کے مطابق ناگن چورنگی پر معمول کے مطابق تھانہ سر سید کی پولیس موبائل کھڑی تھی جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں سب انسپکٹروزیر علی سولنگی اور سپاہ رشید علی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار محفوظ رہا واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری جاعہ وقعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ ٹارگٹ کلینگ کی نتیجہ ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔