کسی سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا

کسی سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا
 کسی سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی جماعت سے انتخابی اتحاد کا کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا، ملتے سب سے ہیں، ہر فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے مفاد میں کیا جائے گا۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف اضلاع سے آنے والے مسلم لیگیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ پارٹی رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین کو مختلف تجاویز پیش کیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارا تمام ہم خیال جماعتوں اور رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن ہم نے جس طرح ماضی میں تمام فیصلے اپنی پارٹی کے عہدیداروں، رہنماؤں اور کارکنوں کی مشاورت سے کیے ہیں آئندہ بھی ہر فیصلہ پارٹی کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہی فیصلہ کیا جائے گا جو ہمارے کارکنوں کے مفاد میں اور ملکی حالات کا تقاضوں کے مطابق ہو گا۔
شجاعت

مزید :

صفحہ اول -