ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آبادمیں بارش کی طرح ہے، منظوروسان

ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آبادمیں بارش کی طرح ہے، منظوروسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(اے این این ) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں آنا جانا اسلام آباد کی بارش کی طرح ہے، الطاف حسین عقل مند سیاستدان ہیں،ابھی غصے میں ہیں،کچھ دنوں میں غصہ کم ہوجائے گا ،عمران جلسے کرنے نکلے قادری کو بھول گئے اور طاہر القادری نے دھرنے ختم کرنے پر عمران کو نہیں بتایا،جیلوں میں قید جہادی قیدیوں کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ۔حیدرآباد میں نارا جیل میں پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کو کراچی سینٹرل جیل پر حملے کی اطلاعات تھی، ہم سمجھتے تھے کہ بارودی مواد سے بھرا ٹرک کراچی سینٹرل جیل سے ٹکرایا جائےگا لیکن حملے کے لئے سرنگ بنانے والا تجربہ ہمارے لئے نیا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو آشیر باد حاصل تھی ، دونوں نے ایک دوسرے کو اعتماد میں نہیں لیا ۔ عمران جلسے کرنے نکلے قادری کو بھول گئے اور طاہر القادری نے دھرنے ختم کرنے پر عمران کو نہیں بتایا ۔
منظور وسان

مزید :

صفحہ اول -