مانگا منڈی‘ (ن) لیگ اور تحریک انصاف میں تصادم ، فائرنگ سے 3افراد زخمی

مانگا منڈی‘ (ن) لیگ اور تحریک انصاف میں تصادم ، فائرنگ سے 3افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی )شام کے بھٹیاں یونین کونسل 262میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان تصادم میں تحریک انصاف کے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔فائرنگ کا واقعہ رات گیارہ بجے پیش آیا ۔زخمی ہونیوالوں میں تحریک انصاف کے جنرل کونسلر کے امیدواراعجاز احمد بھٹی ، شعیب حیات بھٹی اور عتیق الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔ تحریک انصاف نے پولیس کو واقعہ کی فوری اطلاع کر دی تھی تاہم پولیس واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد پہنچی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین کے امیدوار استغار احمد بھٹی نے ہمارے ساتھیوں سے زیادتی کی ہے جبکہ تھانہ مانگا منڈی کی پولیس بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہی ۔پولیس نہ تو مقدمہ درج کر رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -