افغانستان سے وزیر ستان ، بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک جوان سمیت 5زخمی

افغانستان سے وزیر ستان ، بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک جوان سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(آئی این پی )افغانستان سے جنوبی وزیرستان اور بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی جوان سمیت پانچ خواتین زخمی ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر میں مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے چار خواتین زخمی ہوگئیں، پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار خواتین زخمی ہوگئیں،پاک فوج نے زخمی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا،پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا۔دوسری طرف افغان سرحدی علاقے سے جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ زخمی پاکستانی فوجی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔افغانستان سے ہونیوالے حملے کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
فوجی زخمی

Bac

مزید :

صفحہ اول -