ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں کیلئے کل35662ملین روپے مختص

ہائیر ایجوکیشن کے منصوبوں کیلئے کل35662ملین روپے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے شعبہ اعلیٰ تعلیم کے مختلف جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے کل35662.801ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، جن میں سے26474.150ملین روپے جاری ترقیاتی منصوبوں جبکہ 9188.651نئے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کئے جائیں گئے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے تیار کی گئی بجٹ دستاویزات کے مطابق اکیڈمک اینڈ ریسرچ لنکجز کے سی ڈی ں بلیو بی کے جاری منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال50ملین روپے، بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جاری ترقیاتی منصوبے کیلئے100ملین، جامعہ بلوچستان کے مائنرولوجی ڈیپارٹمنٹ کیلئے72.295 ملین روپے، جامعہ بلوچستان کے پاکستان سٹڈی سینٹر کیلئے57.264ملین روپے، سینٹر آف ایکسی لینس پی آئی ای ایس کیلئے400.000ملین روپے، یو ای ٹی ٹیکسلا میں4سالہ ڈگری پروگرام کے اجراء کیلئے310.408ملین روپے، ہزارہ یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے83.455ملین روپے، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی تدریسی استعداد کار میں اضافہ کیلئے300.000ملین روپے، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے چکری کیمپس کے قیام کیلئے300.000ملین روپے، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر بلوچستان کیلئے183.120ملین روپے، گورمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کالو شاہ کیمپس کی تعمیر کیلئے300.000ملین روپے، شرینگل یونیورسٹی کیلئے300ملین، آئی ایس ٹی کیلئے300ملین، پبلک سیکٹر جامعات کے سب کیمپسز کے قیام کیلئے1736.468ملین روپے، امبر یلا پراجیکٹ کیلئے500ملین روپے رکھے گئے ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے شعبہ اعلیٰ تعلیم کیلئے منظور کئے گئے نئے ترقیاتی منصوبوں میں90ملین کے گوادر کے طلبہ کیلئے چائنیز کورس کی 50 سکالر شپس کیلئے ،نیشنل سینٹر آف بیک سائنسز کیلئے200ملین ، قراقرم یونیورسٹی میں ہاسٹل کی سہولت کی فراہمی کیلئے40ملین، یونیورسٹی آف کوٹلی اے جے کے میں ریسرچ سینٹر کے قیام کیلئے100ملین، یونیورسٹی آف گوادر کیلئے200ملین روپے، این یو ایم ایس کیلئے190ملین روپے، سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی کے ملیر کیمپس کیلئے150ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
ہائیر ایجوکیشن

مزید :

صفحہ اول -