18فرورہ کو اسمبلی توڑ دی جائیگی ،نگران حکومت بنے گی،عام انتخابات 4اپریل کو ہونگے :سابق وزیرداخلہ سندھ منظوروسان
کراچی(مانٹیرنگ ڈیسک +اے پی اے) سابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو اسمبلی توڑ دی جائیگی اور نگران حکومت بنے گی، میری پیشگوئی کے مطابق عام انتخابات 4 اپریل 2013ءکو ہونگے، انہوں نے کہا کہ آئندہ سماعت تک سوئس حکومت کو خط لکھ دیا جائیگاآئندہ سماعت میں درمیانی راستہ نکال لیا جائیگا، وزیر اعظم کی 18 ستمبر کو پیشی کے بعد سوئس حکام کو خط لکھ دیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ منظوروسان کاکہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو طلب کرنا چیف جسٹس کی صوابدید ہے، فیصل رضا عابدی نے توہین کی ہے تو سپریم کورٹ طلب کر لے ، عدلیہ کو جمہوریت کے تسلسل کیلئے سوچناہوگا، پہلی مرتبہ حکومت مدت پوری کرنے کے بعد اقتدار منتقل کریگی۔