دہشتگردوں کی مدد کرنے والے چہروں کو بے نقاب کیا جائیگا ، جنرل راحیل شریف

دہشتگردوں کی مدد کرنے والے چہروں کو بے نقاب کیا جائیگا ، جنرل راحیل شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شوال(آن لائن) آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا چاروں اطراف سے گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کیا جائیگا اوردہشت گردوں کی مدد کرنے والے چہروں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائیگا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا اور جوانوں کے حوصلے بلندکرنے کیلئے 12 ہزار فٹ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئے اور آرمی چیف نے مصروف ترین دن گزارا ،اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے مصافحہ کیا اور ان سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور انہیں زمینی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری زمینی اور فضائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا،افسروں اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کا کوئی ثانی نہیں ، دہشتگردوں کی مدد کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔آ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان میں بچوں اور عام افراد کو مارنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خفیہ ٹھکانوں میں چھپے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا ، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور دہشت گردوں پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے ، دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا ، آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک وادی شوال میں 203دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شوال کی اہم پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا ۔

مزید :

صفحہ اول -