ٹیلی فون ٹیپ کرنا جرم ہے، عمران خان
لاہو (خصوصی رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے کوئی آڈیو ٹیپ نہیں سنی تاہم کسی کا بھی ٹیلی فون ٹیپ کرنا قانونی طور پر جرم ہے۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک اں صاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے خود سے منسوب کسی قسم کی ا?ڈیو ٹیپ فی الحال نہیں سنی تاہم قانونی طور پر ٹیلی فون پر گفتگو ریکارڈ کرنا جرم ہے۔ اگر چاہوں تو نواز شریف کے گانوں کی ٹیپ سامنے لے ا?ؤں، ایسا کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گفتگو میں کسی کو نہیں کہا ہوگا کہ ٹارگٹ کلنگ کرو اور بھتہ وصول کرو ۔