پارک گیون ہائی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کئے جائینگے، پراسیکیوٹرز

پارک گیون ہائی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ حاصل کئے جائینگے، پراسیکیوٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل( نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ معزول سابق صدرپارک گیون ہائی کی گرفتاری کیلئے عدالت سے وارنٹ گرٖفتاری حاصل کئے جائینگے۔ان پر بطور صدرعہدے کا ناجائز استعمال کرنے ،کمپنیوں سے بھاری رشوتیں لینے ۔ خفیہ سرکاری راز فشا کرنے سمیت بہت سے الزامات ہیں۔سیؤل کے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز آفس کے مطابق سیؤل کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج سابق صدر کے کیس کی سماعت کرینگے تاہم ابھی اس کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ آئینی عدالت کے فیصلے رو سے انہیں معزول کیا گیا تھا ۔
جنوبی صدر

مزید :

صفحہ اول -