چینی اساتذہ پاکستانی کھانوں کے رسیا

چینی اساتذہ پاکستانی کھانوں کے رسیا
 چینی اساتذہ پاکستانی کھانوں کے رسیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )گول گپے کیسے کھائے جاتے ہیں چینی اساتذہ نے سکھا دیا ،پاکستان میں شہریوں کو چینی زبان کی تعلیم دینے کیلئے آئے مہمان پاکستانی کھانوں کے رسیہ ہو گئے۔ سماء ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی میں پاکستانی طلباء کو چینی زبان سکھانے کیلئے آئے چینی اساتذہ بریانی ،سموسے ،گول گپے کے دیوانے ہو گئے۔چینی اساتذہ جامعہ کراچی کے کیفے ٹیریا سے مزے مزے کے تکے کباب ، آلو چھولے اور دیگر کھانے کھاتے رہے اور پاکستانی کھانوں کو خوب سراہتے نظر آئے۔انہوں نے کیفے ٹیریا پر سٹوڈنٹس کو سموسے اور گول گپے کھاتا دیکھ کر اپنے لیے بھی طرح طرح کے کھانے آرڈر کر دیے اور طلباکے ساتھ بیٹھ کر کھاتے رہے۔
چینی طالبعلم

مزید :

صفحہ اول -