نواز شریف کے جلسہ کی جھلکیاں
اوکاڑہ(ذوالفقار علی اٹھوال سے) وزیراعظم نواز شریف اوکاڑہ کے قصبہ شیر گڑھ میں پونے چار بجے پہنچے جہاں انہوں نے گندم کی کٹائی کا افتتاح کیا*وزیرا عظم کا ہیلی کاپٹر 5بج کر دس منٹ پرا وکاڑہ کرکٹ سٹیڈیم میں اترا جہاں ایم این اے ریاض الحق جج اور چودھری ارشد اقبال نے ان کا ستقبال کیا *جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد کا جم غفیر دیکھ کے میاں نواز شریف بے حدخوش ہوئے*وزیر اعظم ایم این اے ریاض الحق جج کو’’ ریاض الدین‘‘ ایم این اے میاں معین وٹو کو منیر وٹو کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے رہے *میاں نواز شریف سٹیج پر موجود ایم این اے راؤ اجمل ،میاں معین وٹو ،ندیم عباس ربیرہ اور عاشق کرمانی کا نام لے کے کامیاب جلسہ پر مبارکباد دیتے رہے *جلسہ کے اطراف میں انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے*وزیر اعظم نے اوکاڑہ سٹیڈیم میں ہی چوک دیپالپور فلائی اوور اور سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کی *ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی صحافیوں کو جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی *جلسہ گاہ میں ملٹی میڈیا کی بڑی سکرین بھی نصب کی گئی تھی۔