جرمنی میں طالبعلم مشعال خان کے قتل کیخلاف مظاہرہ ، یا د میں چراغاں
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی کے دارالحکو مت برلن کے پوسٹڈامر پلاٹز پر نوجوان پاکستانی طالبعلم مشال خان کے قتل کیخلاف مظاہرہ کیا گیا جبکہ اسکی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔ مظاہرے اور چراغاں کااہتمام پاکستانی سول سوسائٹی کی سرگرم تنظیم ’کرٹکل پاکستان‘نے کیاجس میں برلن میں مقیم جرمن و پاکستانی طلبہ، دانشورو سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد مین شرکت کی ، اس موقع پر مقررین نے مشال خان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین نے ’جسٹس فور مشال‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرے میں موجود دانشور طبقے کی جانب سے پاکستان میں توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔