علیم خان زمینوں پر قبضے کے سوال پر آگ بگولا ، صحافی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں
اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنماء علیم خان زمینوں پر قبضے کے سوال پر آگ بگولا ہو گئے، عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد سوال کرنے والے صحافی سے لڑ پڑے۔عمران خان نے بنی گالہ میں ناجائز تجاوزات کی بات کی تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ زمینوں پر قبضے کے حوالے سے علیم خان کا نام بھی آ رہا ہے۔ اس پر عمران خان کے بجائے علیم خان نے صحافی سے کہا کہ پانچ دس مرلے کا پلاٹ چاہئے تو ویسے بتا دیتے۔علیم خان نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ نیوز کانفرنس کے بعد صحافی پر چڑھ دوڑے، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اسے دھکا دیا۔ اس پر میڈیا کے نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ میڈیا نمائندوں نے پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں درخواست بھی دے دی ہے۔