عالیہ رشید عدالت میں رو پڑیں
اسلام آباد(اے این این ) ڈی جی نیب آگاہی کے عہدے سے برطرفی کا حکم سنتے ہی عالیہ رشید عدالت میں رو پڑیں ۔بدھ کو سپریم کورت نے غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس میں نیب کے چار ڈی جیزکو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا۔برطرف ہونے والے ڈی جیز میں ڈی جی آ گاہی عالیہ رشید سپریم کورٹ میں موجود تھیں جو عدالت کی جانب سے حکم جاری ہوتے ہی دوران سماعت رو پڑیں تاہم جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ قانون میں جذبات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔دوران سماعت ڈی جی نیب عالیہ رشید نے کہا کہ پرویزمشرف دور میں نیب کو ایک سافٹ چہرے کی ضرورت تھی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دئیے کہ نیب کو سافٹ نہیں سٹیل کے چہروں کی ضرورت ہے۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ عالیہ رشید کی اتنی ہی ضرورت ہے تو نیب میں کھیلوں کا شعبہ بنا کر اس میں بھرتی کرلیں۔