نواز شریف اور زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، اسحاق ڈار
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی تو فوجی عدالتوں کے لیے جوتے نہ گھسیٹنے پڑتے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع ناگزیر تھی جنرل راحیل شریف کا مسلم اتحادی افواج کا سربراہ بنائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے لیے اسلامی ممالک کی افواج کی قیادت کے لیے ہمارے سابق آرمی چیف کاانتخاب پاکستان کے لیے ایک آنر کی بات ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔