ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت

ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم سیل ) کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کا پہرہ سخت کردیا گیا ہے اہم سیاسی شخصیات ،پولیس افسران ،اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے دفاتر اور رہائش گاہوں کے باہر عارضی پولیس چوکیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ریلوئے اسٹیشن ،ہوائی اڈہ ،لاری اڈہ اور سرکاری عمارات کے باہر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ حساس علاقوں میں پولیس رات گئے گشت کررہی ہے ۔ دوسری طرف ملک اسحاق سمیت کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 14افراد کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب کی تمام ضلعی افسران سے ہنگامی میٹنگ ، اہم شخصیات ، فورسز کے دفاتر ، گھروں اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم کے نام پر احتجاجی ریلی نکالنے والے ہر شخص کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے بتایا گیا ہے مظفرگڑھ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کے 2بیٹوں اور 11ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تمام ضلعی افسران سے ہنگامی میٹنگ کی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاررہنے اور خفاظتی اقدامات کا حکم دیا جس کے بعد پنجاب بھر میں سخت ترین چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صوبائی دالحکومت میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جا رہی ہے

مزید :

صفحہ اول -