متحدہ پاکستان کے سینیٹر ز ، ایم این ایز ، ایم پی ایز نے استعفے جمع کرادیئے
کراچی (صباح نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ داکٹر فاروق ستار نے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے۔ ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار پر مستعفی ہونے کے اعلان کے حوالے سے شدید دباؤ ہے، جس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام پارلیمنٹیرینز سے استعفی طلب کرلیے۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکین نے استعفی لکھ کر فاروق ستار کو جمع کرا دئیے ہیں۔
متحدہ استعفے