وزیر تعلیم سندھ کے بھائی نے اپنا پالتو گھوڑا بلاول کو شادی کیلئے تحفے میں دیدیا
گھوٹکی (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گھوڑی چڑھنے کیلئے گھوڑے کا بندوبست ہو گیا۔ سندھ کے وزیر تعلیم کے بھائی نے بلاول بھٹو کو اپنا پالتو گھوڑا تحفے میں دے دیا. جام شہادت نے کہاکہ دو سال کا ہندی بوراعلی نسل کا گھوڑا ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹوزرداری نے کہاتھاکہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں لیکن لڑکی کو ان کی بہنوں کو منانا ہوگا اور ان کی بہنوں کا منانا آسان نہیں ،بلاول کے اس اعلان کے ساتھ ہی گھوڑا تحفے میں آگیا۔
ٹیلی نار اور بیکن ہاﺅس نے مل کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
بلاول کی طرف سے شادی کا عندیہ ملنے کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں کی طرف سے طرح طرح کے مشورے بھی ملنا شروع ہوگئے ، کسی نے جلد شادی کی تجویز دی تو کسی نے پسند کی جبکہ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے شادی کے لیے نکاح مولانا فضل الرحمان سے پڑھوانے کا مشورہ دیدیا۔
بلاول کیلئے 2019 سے پہلے شادی کرنا موزوں نہیں :سامعہ خان ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔