گھوٹکی سے 16سالہ لڑکی اغواء، نشہ پلا کر5افراد کی اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار
گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے نواح میں کھمبر گاﺅں میں 5افراد نے 16سالہ لڑکی کو منشیات کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔ لڑکی کے بھائی لیاقت کھمبرو کے مطابق پانچ افراد نے اس کی بہن کو اغواءکیا اور گاﺅں سے دور ایک خالی گھر میں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لڑکی کو گھر کے باہر پھنک کر ملزمان آسانی سے فرار ہوگئے۔
فیس بک پر انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے3طلبہ کو برخاست کردیا
گھوٹکی پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنے والی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ثابت ہوگئی۔ لڑکی کے بھائی نے پانچ ملزمان وحید کوری، مجاہد حسین کوری، قربان علی کوش ، صابر حسین چاچڑ اور اللہ دتو چاچڑ کے خلاف درخواست دے دی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ۔
شیخ رشید 35 سال سے جاپان میں یہ کاروبار کررہے ہیں،اہم انکشاف منظر عام پر آگیا
ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس عبد الحق بھٹو نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی آر میں درج ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں جبکہ ملزمان میں سے چند کو گرفتار کرلیا ہے۔
سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش کولڑکی اور اس کے والدین کو انصاف کی فی الفور فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔