وڈیرے کی عدالت نے دو بچیوں کو ونی کر دیا

وڈیرے کی عدالت نے دو بچیوں کو ونی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی(آئی این پی) تھانہ کچو بھنڈی کی حددو مین وڈیرے نے اپنے ہی عدالت لگا لی۔بااثر وڈیرے نے جرگہ کرتے ہوئے چار لاکھ جرمانہ اور دو لڑکیاں ونی کرنے کا حکم صادر کر دیاجرگہ ایک ماہ قبل کچو بھنڈی تھانہ کے حدود میں کیا گیا۔ متاثرہ لڑکیوں کے والد نے کہا ہے کہ بااثر وڈیرے کے خلاف پولیس بھی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔میں 7دن سے ایس ایس پی اآفیس کے چکر لگا رہا ہوں پر ایس ایس پی صاحب ملنے کے لیئے تیار ہی نہیں ہے۔ونی میں دی جانے والے لڑکیوں کی عمر ساتھ سال سے دس سال سے تک ہے۔ بااثر وڈیرے کے خوف وجہ سے ہم ایک ماہ سے دربدری کے زندگی گذار رہے ہیں۔

مزید :

گھوٹکی -