کرے کوئی بھرے کوئی، گھوٹکی میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی بھانجیوں کو ونی کرنے کا حکم سنا دیا

کرے کوئی بھرے کوئی، گھوٹکی میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی ...
کرے کوئی بھرے کوئی، گھوٹکی میں پنچایت نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی بھانجیوں کو ونی کرنے کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرے کوئی اور بھرے کوئی ، گھوٹکی میں پنچایت نے پسند کی شادی کی سزا بھانجیوں کو سنا تے ہوئے 2کمسن بچیوں کو ونی کر دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق گھوٹکی میں نوجوان کی پسند کی شادی پر بلائی گئی پنچایت نے حیران کن طور پر فیصلہ سناتے ہوئے اس کی 2بھانجیوں کو ونی کرنے  کیساتھ ساتھ جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنچایت کے فیصلے کے بعد جرمانے کی عدم ادائیگی پر بچیوں کے والد کا کان بھی کاٹ دیا گیا جسے اپنا منہ بند نہ رکھنے پر ناک کاٹنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔
متاثرہ شخص نے انصاف کی فراہمی کی دہائی دیتے ہوئے التجا کی ہے کہ بچیوں کو ونی ہونے سے بچایا جائے کیونکہ اس کا یا اس کی  بچیوں کا سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ۔