وادی ہنزہ میں منفرد روایت، قربانی کے گوشت کی ایک جیسی تقسیم، فی گھر 4 کلو گوشت ملا

وادی ہنزہ میں منفرد روایت، قربانی کے گوشت کی ایک جیسی تقسیم، فی گھر 4 کلو گوشت ...
وادی ہنزہ میں منفرد روایت، قربانی کے گوشت کی ایک جیسی تقسیم، فی گھر 4 کلو گوشت ملا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک)وادی ہنزہ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی منفرد روایت قائم کی جاتی ہے۔ وادی کے کمیونٹی سنٹر کے سرسبز گارڈن میں تقریباً 130 جانور قربانی کے لیے موجود تھے جبکہ کسی شخص کو یہ معلوم نہیں تھا ان جانوروں کے مالکان کون ہیں۔ تمام جانور ایک ہی کمیونٹی سینٹر میں ذبح کیے گئے، جس کے بعد ان کا گوشت مقامی افراد میں برابر تقسیم کیا گیا اور ہر کسی کو، چاہے اس نے خود قربانی کی ہو یا نہیں، گوشت کا ایک جتنا حصہ دیا گیا۔ رواں سال کل گوشت کا وزن تقریباً 5 ہزار 200 کلو گرام تھا، جو برابری کے لحاظ سے علاقے کے ایک ہزار 300 گھروں میں تقسیم کیا گیا، یعنی فی گھر 4 کلو گوشت ملا۔

مزید :

گلگت -