ایچ ای سی نے قراقرم یونیورسٹی کے 3مزید کیمپس بنانے کی منظوری دے دی
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایچ ای سی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مزید 3کیمپس بنانے کی منظوری دے دی ہے.
ریحام خان گندم کٹائی میں حصہ لینے آبائی علاقے پہنچ گئیں ، ٹریکٹر بھی چلایا
تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو گلگت بلتستان میں مزید کیمپس کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ضلع ہنزہ، دیامر اور گیزر میں اپنے نئے کیمپس بنائے گی۔ نئے کیمپس بننے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے دور افتادہ اضلاع میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا ہوں گے۔