شمالی علاقہ جات میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، 17طالبات سمیت نجی میڈیکل کالج کے 41طلبہ پھنس گئے

شمالی علاقہ جات میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، 17طالبات سمیت نجی میڈیکل کالج ...
شمالی علاقہ جات میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ، 17طالبات سمیت نجی میڈیکل کالج کے 41طلبہ پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی علاقوں میں بارشوں اور شدید برفباری کے باعث سینکڑوں افراد گلگت میں پھنس گئے۔ پھنسنے والے افراد میں طالبات سمیت نجی میڈیکل کالج کے 41طلبہ شامل ہیں۔ پھنسے افراد سے مواصلاتی رابطے کٹ گئے

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، امریکہ بین الاقوامی مسلح تصادم کا مرتکب ، سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: روس
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد گلگت تاچلاس راستہ لینڈسلائیڈنگ کے باعث مکمل طورپربندہوگیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سینکڑوں افرادپھنس گئے ہیں۔ جبکہ شمالی علاقہ جات کے ٹورپرگئے پشاورکے نجی میڈیکل کالج کے طلبہ بھی واپس نہ پہنچ سکے۔نجی میڈیکل کالج کا 41رکنی ٹور یکم اپریل کو گلگت گیاتھا۔پھنسنے والے طلبہ میں 17طالبات بھی شامل ہیں ۔

مزید :

گلگت -