گلگت میں نامعلوم ملزمان کا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے گھر پر حملہ

گلگت میں نامعلوم ملزمان کا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے گھر پر حملہ
گلگت میں نامعلوم ملزمان کا ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے گھر پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلگت میں نامعلوم ملزمان نے نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالماجد کے گھر پر حملہ کر دیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے گلگت میں کرپشن کے اہم مقدمات کی تحقیقات کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر عبدالماجد کو رات گئے نشانہ بنانے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کی اورکیمیکل چھڑک کر گھر کو نظر آتش کر دیا ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

شرپسندوں نے گھر کے مرکزی دروازے اور راہداریوں میں آگ لگا کر راستہ بند کردیا اور پھر فرار ہو گئے تاہم عبدالماجد نے اپنی مدد آپ کے تحت اہل خانہ کو بحفاظت گھر سے باہر نکال لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر گلگت میں کرپشن کے بڑے مقدمات کی تحقیقات کررہے ہیںاورواقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

گلگت -