شاہراہ قراقرم پرلینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ،بحالی کا کام نہ ہوسکا

شاہراہ قراقرم پرلینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ،بحالی کا کام نہ ہوسکا
شاہراہ قراقرم پرلینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ،بحالی کا کام نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(آئی این پی )شاہراہ قراقرم جگلوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈینگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، گلگت بلتستان کا ملک بھر سے زمینی اور فضائی رابطہ3 روز سے منقطع رہا اور بحالی کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا۔گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد جانے والے اور اسلام آباد سے گلگت بلتستان آنے والے مسافرجگلوٹ اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 3 روز سے لگا تار معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہورہی ہیں۔دوسری جانب گورنر اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سمیت متعدد وزراء اور بیوروکریٹ بھی طویل عرصے سے اسلام آباد میں ہیں جس کے باعث سرکاری معمولات بھی متاثر ہورہے ہیں۔

مزید :

گلگت -