گلگت اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوفزدہ

گلگت اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوفزدہ
گلگت اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگ خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک )گلگت اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گلگت ،دیا مر ،غذر ،استوراورسوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز شمالی مغربی کشمیر اور گہرائی 10کلومیٹر تھی ۔

مزید :

گلگت -