میر غضنفر خان نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

میر غضنفر خان نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم کی ...
میر غضنفر خان نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزیراعظم کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (آئی این پی) میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان نے گورنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘ وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب گورنر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چنار باغ میں گورنر گلگت بلتستان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں قائم مقام گورنر چوہدری برجیس طاہر اور جی بی کی کابینہ بھی موجود تھی۔ اس موقع پر میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان نے گورنر گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے نومنتخب گورنر سے حلف لیا۔

مزید :

گلگت -