سویڈن گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ میں تعاون کرے گا: سویڈش سفیر
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) سویڈن نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کو تعادن کی یقین دہانی کرادی ہے۔
بہت بے عزتی ہوچکی اب بات اسمبلی میں ہوگی،وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ مستعفی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سویڈن کی سفیرانگریڈ جوہنسن نے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے ملاقات کی اور شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے گلگت بلتستان حکومت کو سیاحت کے فروغ اور طالبعلموں کو سویڈن میں معیاری تعلیم کے حصول کیلئے وظائف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
مودی سرکار کی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی برقرار،مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا
گورنرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان میں سیاحت کا مرکز ہے جہاں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں۔سیاحوں کو سفری سہولیات اور تفریح مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔