شہریار، نجم سیٹھی کے خلاف مقدمے کی درخواست منظور

شہریار، نجم سیٹھی کے خلاف مقدمے کی درخواست منظور
شہریار، نجم سیٹھی کے خلاف مقدمے کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج رانا زاہد اقبال نے کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے جوا خانے جانے اور ان کے اقبال جرم کرنے کے باوجود انہیں کام کرنے کی اجازت دینے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے خلاف مقدمہ درج کروانے اور انہیں کام سے روکنے کی درخواست سمات کے لئے منظور کرلی۔ فاضل جج نے کرکٹ ٹیم کے چیئرمین، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور چیف سلیکٹر کو 12 مارچ کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے سول لائنز پولیس سے 12 مارچ کو کمنٹس بھی طلب کرلئے۔
عدالت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلائل دیتے ہوئے درخواست دہندہ وکیل منظور قادر بھنڈر نے فاضل جج کو بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت اور ویسٹ انڈیز سے عبرتناک شکست کے بعد قوم مایوسی کا شکار تھی اس دوران چیف سلیکٹر معین خان نے کرائسٹ چرچ کے کسینو میں کھانا کھانے کے بہانے جوا خانے جاکر قوم کے جذبات شدید مجروح کئے اور پھر میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد قوم سے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ معافی مانگنا اعتراف جرم ہے۔ کرکٹ ٹیم کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نے معین خان کے معافی مانگنے کے باوجود انہیں اپنے عہدہ پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا جو کہ قوم کے زخموں پر نمک ڈالنے کے مترادف تھا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نہ صرف متعلقہ ریکارڈ طلب کیا جائے بلکہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، چیئرمین چیف ایگزیکٹو نجم سیٹھی اور چیف سلیکٹر کو کام سے روکنے کا حکم صادر کیا جائے بلکہ تینوں کے خلاف قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے مقدمہ درج کروایا جائے۔

مزید :

گوجرانوالہ -