گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ، ایف آئی اے نے اہم ایجنٹ گرفتار کر لیا

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ، ایف آئی اے نے اہم ایجنٹ گرفتار کر لیا
گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ، ایف آئی اے نے اہم ایجنٹ گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں سہولت کاری کا کردار ادا کرنے والے اہم ایجنٹ گرفتار کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے عبد المجید نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے ، جو کہ غیر ملکی مریضوں کے ساتھ گردوں کی ڈیلنگ کرنے کے بعد ان کا رابطہ ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش سے رابطہ کراتا تھا۔ ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کو ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مار کر عین اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا جب وہ ایک مریض کا آپریشن کرر ہے تھے۔ جب کہ گرفتار کیا جانے والا ایجنٹ بیرون ملک سے گردوں کے مریضوں کو گردوں کی پیوند کاری کے لئے آمادہ کرتا تھا جبکہ غریب افراد کو پیسوں کا لالچ دے کر گردے فروخت کرنے کی ترغیب دیتا ہے ، دونوں افراد کو راضی کرنے کے بعد انہیں وہ ڈاکٹر التمش اور ڈاکٹر فواد کے پاس بھیج دیتا تھا۔

”مچھلی ذبح نہیں کی جاتی، پھر یہ حلال کیسے ہوئی؟“سائنس نے غیر مسلموں کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا، ایسی حقیقت کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی مریضوں اور ان کے ڈونرز کو گرفتار کیا تھا، جبکہ ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید :

گوجرانوالہ -